ماتلی،قتل کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کو عمر قید اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا

50

ماتلی(نمائندہ جسارت)ایڈیشنل سیشن جج ماتلی کی عدالت کی جانب سے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نور حسن خاصخیلی کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ۔ایک سال قبل رشتے کے تنازع پرملزم نور حسن خاصخیلی پر مقتول شیر محمد خاصخیلی کے گھر میں داخل ہو کر پستول کے فائر کرکے قتل کرنے کا مقدمہ مقتول کے ماموں محرم خاصخیلی کی مدعیت میں ماتلی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران گواہان کے بیانات مکمل ہونے اور ملزم کیخلاف ثبوت ملنے کے بعد عدالت کی جانب سے سزا سنادی گئی جس کے بعد مجرم کوبدین جیل سے حیدرآباد جیل منتقل کردیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ