نواب شاہ، بلدیہ کی نااہلی، شہری آوارہ اور پاگل کتوں کے رحم و کرم پر

43

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث شہری آوارہ اور پاگل کتوں کے رحم و کرم پر، سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات نے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیلا دیا۔ میونسپل کمیٹی سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف، شہر کے مختلف علاقوں میں پاگل کتے کے کاٹے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے پیپلز میڈیکل اسپتال میں کتے کاٹے سے بچاؤ کی ویکسین ناپید مریض پریشان۔ ملک کالونی، کاکے پوٹا کالونی اور رحمت ماڈل ٹاؤن میں پاگل کتا خوف کی علامت بن گیا، تین دنوں میں ایک درجن سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں پیپلز میڈیکل اسپتال لایا گیا جہاں کتے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث مریضوں اور تیماداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔علاقہ مکینوں کے مطابق انہوں نے باولے کتوں کی بہتات کے حوالے سے میونسپل حکام کو بار بار توجہ دلائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور کتا مار مہم شروع نہیں کی گئی ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت خوف کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے مطالبہ کی ہے کہ فوری کتا مار مہم شروع کی جائے اور اسپتال میں کتے کاٹے کی ویکسین فوری فراہم کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ