میرپورخاص، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، خاتون زخمی

37

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ میرپورخاص کے علاقے سمن گوٹھ میں 23 سالہ غازی بجلی کے پول پر چڑھ گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا مرنے والا 78 میل موری اسٹاپ کا رہائشی اور اسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا اس کے علاوہ دلبر مہر تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ جان محمد جونیجو کا رہائشی 16 سالہ ساجن جوکہ میرپورخاص میں درزی کی دکان پر کام کرتا تھا گزشتہ روز اپنے گھر سے کام کے لیے نکلا، اس نوجوان کی لاش آج جمڑاؤ کینال سے برآمد ہوئی ہے، علاقے کے لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیں۔ دریں اثنا اولڈ میرپورتھانے کی حدود میں ایک چنگ چی رکشہ میں سوار میر تاج محمد کی رہائشی خاتون مسافر موراں زوجہ راموں میگواڑ کی چادر ٹائر میں پھنس جانے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ