حیدر آباد، ریجنل ٹیکس آفیسر اور ڈی ڈی او کیخلاف شہری اتحاد کا احتجاج 

27

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) شہری اتحاد کی جانب سے ریجنل ٹیکس آفیسر اور ڈی ڈی او کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے شہری اتحاد کے چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایا کہ آر ٹی او ناہید اظہر اور ڈی ڈی او عابد حسین نے جعلی بھرتیوں اور جعلی ٹارگٹ کے ذریعے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کے باوجود 52 نائب قاصد، چوکیدار اور سپاہی کی پوسٹ پر 45کروڑ روپے سے زائد کی رشوت وصول کی گئی جبکہ انہوں نے 80 ارب کا ٹیکس چوری کرکے پانچ ارب کی رشوت وصول کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے انہوں نے کراچی سے چالان پیڈ خریدے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی او نے ریاست سے فراڈ کرکے جعلی ٹارگٹ کیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، نیب سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر واحد بخش، ڈاکٹر شمس ودیگر بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ