حیدر آباد، بچے کی گرفتاری کیخلاف ہٹڑی کی رہائشی خاتون کا احتجاج

22

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) کمسن بچے کی گرفتاری کیخلاف ہٹڑی کی رہائشی خاتون مومل نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہو ں نے کہاکہ میرے شوہر کے رشتہ دار عبدالخالق نے آمنہ نامی لڑکی سے شادی کی جبکہ اس کے گھر والوں نے آمنہ کے اغوا کے الزام میں میرے بھائی شیر محمد اور دیور شاہ محمد کو گرفتار کرادیا جبکہ پولیس نے بااثر افراد پریل کھوسو اور سکندر کھوسو کے ہمراہ ہمارے گھر پر چڑھائی کرکے میرے دس سالہ بیٹے شیراز کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بچے کی بازیابی اور ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.