حیدر آباد، شاہراہوں اور تجا رتی مراکز میں کھلے مین ہول حادثات کا باعث ہیں، عبدالوحید شیخ

19

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) شہر کی بیشتر شاہراہوں اور تجا رتی مراکز میں کھلے مین ہول حادثات کا باعث بنتے ہیں ، یہ بات حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کی مجلس عاملہ کے رکن اور چیئر مین واسا سب کمیٹی عبدالوحید شیخ نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں بیشتر علاقوں میں پانی بروقت نہیں آتا یا کم آتا ہے ، سیوریج کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نکا سی آب اکثر نہیں ہو تی جس کی وجہ سے گھروں ، بازاراوں اور مین شاہراہوں پر گند ا پانی جمع ہو جاتا ہے ، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ عوام کی آمدو رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں کاروباری مراکز میں تجا رتی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.