ہینو پاک رہنماؤں کی تعزیت

41

ہینو پاک موٹرز کے محنت کش شاہد غنی کے والد، محمد نعیم کی والدہ، محمد نبی کے بھائی محمد قاسم اور نسیم اصغر کی والدہ کے انتقال پر ہینو پاک موٹرز ایمپلائز یونین CBA کے رہنما وسیم احمد، ارشد خان، زاہد قاسم، ہاشم خان اور دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔
کاشف احمد کی مبارک باد
محمد زوہیب حسین شاہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور سیسی کے محنت کش کاشف احمد نے جشن آزادی کے موقع پر محنت کشوں کو مبارک باد دی ہے۔
سیسی رہنماؤں کی تعزیت
سیسی کے محنت کش سردار خان اور ستار کریم کی اہلیہ کا گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ اس موقع پر پیپلز اسٹاف یونین سیسی CBA یونین کے صدر ملک نوید، جنرل سیکرٹری امداد علی، عطا اللہ اور دیگر نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔
طارق ابو الحسن سے تعزیت
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر عبدالسلام، جنرل سیکرٹری محمدقاسم جمال، امان بادشاہ، محمد خالق، عبدالوحید کیانی، اشتیاق احمد، صغیر احمد خان ودیگر نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر طارق ابوالحسن کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
سیسی‘ سلیم مسیح کے انتقال پر تعزیت
پیپلز اسٹاف یونین سیسی CBA یونین کے صدر ملک نوید، جنرل سیکرٹری امداد علی، عطا اللہ اور دیگر نے سیسی ہیڈ آفس کے محنت کش سلیم مسیح کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
ہینو پاک‘ ارشد خان نجی دورہ پر
ہینو پاک موٹرز ایمپلائز یونین کے صدر ارشد خان نجی دورے پر دبئی چلے گئے۔
سیسی کے سراج الدین زیر علاج
سیسی کے محنت کش سراج الدین ولیکا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پیکسار کے کامران انصاری سے تعزیت
پیکسار واقع کورنگی کے محنت کش کامران انصاری کی بیٹی کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ اس موقع پر پیکسار کے مزدور رہنما فرقان احمد انصاری، شاہ رخ خان، کامران علی لیمہ اور دیگر نے کامران انصاری سے تعزیت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ