کے الیکٹرک میں ریفرنڈم کرایا جائے

60

کے الیکٹرک انصاف ایمپلائز یونین کے عہدیداران کا اجلاس صدر یونین عزیز خان کی صدارت میں 5 اگست کو جمعیت الفلاح میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر یونین کے چیئرمین محمد عثمان، جنرل سیکرٹری عبدالغفور بلوچ، عزیز خان اور دیگر
نے خطاب کیا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک میں ہونے والے ریفرنڈم کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک میں جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ مزدور دشمنی بند کرے۔ 5 فیصد کی رقم بلا امتیاز تمام مزدوروں کو دی جائے۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ انصاف یونین کے عہدیداران باہمی اتحاد و اتفاق کے ذریعے رابطہ مہم شروع کردیں۔ مزدوروں سے رابطہ میں رہیں، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ انصاف عہدیداران کو ورغلانہ کا سلسلہ بند کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ