پی ڈبلیو ڈی کا 4 روزہ پروگرام

33

ILO کے تعاون سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کا 4 روزہ پروگرام 15 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا۔
IUF، WEROکے پروگرام کا انعقاد
انٹرنل نیشنل یونین آف فوڈز پاکستان اور ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’جمہوریت اور ٹریڈ یونین میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر 11 اگست کو تربیتی پروگرام سوات میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر قمر الحسن، میر ذوالفقار علی اور دیگر نے خطاب کیا۔
این ایل ایف کی مجلس عاملہ کا اجلاس
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی مجلس عاملہ کا اجلاس 11 اگست کو دفتر این ایل ایف کراچی میں صدر NLFکراچی عبدالسلام کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ کام کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
مزدور ایکشن کمیٹی رہنماؤں کا دورہ
مزدور ایکشن کمیٹی سائٹ کے رہنما خادم حسین، زاہد گل، انور پٹھان، عبداللہ اور دیگر نے 8 اگست کو سیسی ہیڈ آفس کا دورہ کرکے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
سیسی کے اظہر ظہیر صحت یاب
سیسی انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر ظہیر زیر علاج رہنے کے بعد اب صحت یاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دفتر آنا شروع کردیا ہے۔
NRL کنٹریکٹر ورکرز یونین کی دعا
نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین کے صدر محمود عبدالغفار، جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی اور دیگر نے NRL کنٹریکٹر کے محنت کش محمد اصغر، خالد اسحاق قریشی، سید محمود اور عمر الٰہی کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
موسیٰ خان کی واپسی
PWF کراچی کے رہنما موسیٰ خان جرمنی کا نجی دورہ کرکے واپس آگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ