حامد الاسلام خان کی ایف او ایچ کے صدر احمد کریم سے ملاقات

65

گذشتہ دنوں مجلس محصورین پاکستان جدہ چیپٹر کے ڈپٹی کنوینرحامد الاسلام خان نے شکاگو میں فرینڈز آف ہومیونیٹی (ایف او ایچ) کے صدر احمد کریم جنگدہ اوردیگر بورڈ ممبرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی آر سی احتشام الدین ارشد نظامی بھی موجود تھے ۔ دوران ان ملاقات ان کے درمیان محصورین بنگلہ دیش کے مسائل اور انکی امداد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ احتشام ارشد نے کہا ایک بار پاکستان بنانے اور دوسری بار پاکستان بچانے والے بنگلا دیش میں ان تک محصور کیوں ہیں ؟ وہ پاکستانی ہیں ۔ ان کی مدد ہمارا قومی فریضہ ہے ۔
حامد الاسلام نے تمام احباب کا شکر ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ہم سب مل کر محصورین کے مثلہ کو اجاگر کرنے اور اسکے حل کے لیے کوشش کرتے رہینگے ۔
دریں اثناء پی آرسی کے کنوینر سید احسان الحق اور ایم ڈبلیو اینڈ ڈی او سعودی عرب کے نگراں خالد وجہی نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوا کہا کہ پی آر سی، ایم ڈبلیو اینڈ ڈی او ، اوبات ہلپر اور ایف او ایچ مشترکہ طور پر مختلف شعبوں میں اسی طرح سے مل کام کر تے رہیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ