بزم ریاض کے تحت سفارتخانے میں آزادی پاکستان کی71ویں سالگرہ کی تقریب

46

ریاض میں پاکستانیوں کی معروف سماجی و ثقافتی تنظیم بزم ریاض کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی 71ویں سالگرہ کی تقریب سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور پاکستانی فوج کے سابق سپہ سالار جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف تھے ۔ جبکہ صدارت سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے فرمائی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نعمت اللہ نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبولﷺ معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے پیش کی۔تقریب میں بزم ریاض کی جانب سے سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق اور جنرل راحیل شریف کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی اس کے علاوہ بزم ریاض کے عہدیداروں کو دیگر تحائف سے بھی نوازا گیا۔
راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ آئندہ چند سالوں کے دوران پاکستان اقتصادی طاقت بن کر ابھرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں امن وامان کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی تعمیر و ترقی میں ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اس کے عوام باصلاحیت اور ملک سے بے پناہ پیار کرنے والی قوم ہے ۔ میں سعودی عرب سمیت جہاں بھی جاتا ہوں تو مجھے فخر ہوتا ہے کہ دنیا میں جہاں بھی پاکستانی مقیم ہیں وہ اپنی شاندار صلاحیتوں اور اپنی کارگردگی کے بل بوتے پر اپنا الگ مقام اور شناخت بنائے ہوئے ہیں اس سے ملک کا نام روشن ہو رہا ہے ۔ پاکستان کو مزید بہتر بنانے کے لئے مزید محنت اور لگن کے ساتھ مشترکہ کوششوں سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔جب قومیں ملکر جدوجہد کرتی ہیں تو تمام تر سنگ میل عبور کر لئے جاتے ہیں پاکستانی کی ترقی کا سفر اور مستقبل اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پوشیدہ ہے ۔ہمیں علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملکی ترقی و استحکام کو یقینی بنانا ہوگا پاکستان میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے اور جمہوری نظام مضبوط ہو رہا ہے نئی آنے والی حکومت کے بارے میں امید ہے کہ وہ پاکستان اور اس کی عوام کی بھلائی کے لئے بھرپور کام کرے گی ہمارا ترقی کا سفر جاری ہے مجھے امید ہے کہ ملک میں جہاں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی وہیں پر معاشی صورتحال بھی بہتر ہو جاے گی ملک سے باہر ہر شخص ملک کا سفیر ہے اس لئے اوورسیرز پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ ملک کی نیک نامی کے لئے کام کریں اور اپنی اعلی اقدار کے ذریعے دیگر اقوام میں خود کو نمایاں کریں بزم ریاض کی تقریب کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ وہ بزم کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ اسی طرح کام کرتے رہیں۔
سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق نے آزادی کی قدرو قیمت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک لاکھوں قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اس کی بقا کے لئے ہمیں ایک جان ہوکر کام کرنا ہوگا ہمارے اباو اجداد نے اس ملک کو دنیا کے نقشے پر ابھارنے کے لئے جدوجہد کی آج موجودہ نسل کا فرض ہے کہ وہ جدوجہد کرکے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنائے میں کردار ادا کرے سعودی عرب میں پاکستانیوں نے بے شمار ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں جن پر یقیناً فخر کیا جا سکتا ہے ہمارے ڈاکٹرز ہمارے انجنیرز اور ہماری انفرادی قوت ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا سرمایہ بھی ہیں ہم جس دور سے گزر رہے ہیں گاہے بگاہے ہم ترقی کر رہے ہیں پاکستان میں ڈیموکریٹک سسٹم بھی بھرپور طریقے سے پھل پھول رہا ہے نئی حکومت جلد اقتدار سنبھال لے گی جس کے بعد سعودی عرب سمیت دیگر اقوام عالم کے ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق تعلقات کو فروغ ملے گا آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے کیونکہ یہی ہماری اصل شناخت اور پہچان بھی ہے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیری عوام بھی آزادی کی فضاوں میں سانس لے گی اور ایک ظلم و جبر سے آزاد ہوکر ازادی کی زندگی جئیے گی بزم ریاض کے بانی تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ ازادی کی قدر ان سے پوچھیں جن کو یہ نعمت نہیں ملی ہمارے اپنے کشمیری بھائی بھارتی ظلم وجبر کا نشانہ بن رہے ہیں دنیا میں اب بھی ایسے کئی ایک ایسے ممالک ہیں جہاں قوموں کو ازادی میسر نہیں ہے مگر ہم پر اللہ کا فضل ہے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں کسی بھی ملک کی عوام اسے دنیا میں اعلی مقام دلاتی ہیں پاکستان کو ترقی دینے کے لئے جب تک ہم سے ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا نہیں کرتا تب تک پاکستان اچھی پوزیشن حاصل نہیں کر سکتا اس لئے ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے طور پر ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں معاشرے کی ترقی کے لئے حکومتی سطح پر عدل و انصاف کو رائج کرنے کے علاوہ عوام کو بھی اپنے درمیان یگانگت اور باہمی بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہوگا۔
تقریب سے ہیڈ اف چانسری سیف اللہ خان، بزم ریاض کے صدر ریاض راٹھور، جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق، وسیم ساجد، اشعر نورنے بھی خطاب کیا۔
اس کے علاوہ یوم ازادی کی تقریب میں ملی نغموں نے بھی ماحول کو خوب پرجوش کیے رکھا پاکستانی گلوکار مانی چوہان، وسیم رفیق نے ملی نغمے پیش کرکے لوگوں کے جذبہ حب الوطنی کو خوب اجاگر گیا جبکہ نوجوان سعودی گلوکار احمد سلطان نے اردو زبان میں پاکستانی ملی نغمے گا کر حاجرین کو خوب محظوظ کیا شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھام کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.