بی اے، بی کام سال اول پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

52

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے مطابق بی اے اور بی کام سال اول پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے،جس کے مطابق بی اے سال اول کے امتحانی فارم 3900/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول کے امتحانی فارم 5000/= روپے فیس کے ساتھ13 ستمبر 2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ