میٹرک سائنس کے نام کے نامکمل نتائج، 3 ہزار طلبہ لٹک گئے

120

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو سائنس گروپ سالانہ امتحانات برائے سال 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے مذکورہ امتحان میں کراچی پبلک اسکول بلاک6 گلشن اقبال کی فاریہ آصف نے 94.00 کے ساتھ پہلی نمایاں پوزیشن حاصل کی،ہیپی پیلس گرامر اسکول بلاک10 ایف بی ایریا کی آمنہ اقبال نے 93.76 کے ساتھ دوسری جبکہ ناصرہ سیکنڈری اسکول ملیر کیمپس کے محمد جنید احمد نے 93.52 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی‘سرکاری اسکول کے طلبہ نمایاں پوزیشن نہ لے سکے‘ عثمان پبلک اسکول سسٹم کا نتیجہ 100فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق ہومیو پیتھک کالج کے آڈیٹوریم میں تقریب کے موقع پرسائنس گروپ، جنرل گروپ اور خصوصی طلبہ کی تینوں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈ اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ سائنس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ایک طلبہ اوردوطالبات شامل ہیں۔سائنس گروپ میں رجسٹرڈ امیدواروں کی تعدادایک لاکھ 59 ہزار 55 رہی جن میں سے ایک لاکھ 57 ہزار545 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے اور 98834 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 63 فیصد رہا، رجسٹرڈ امیدواروں میں87374 طلبہ اور71681 طالبات شامل ہیں، کامیاب ہونے والوں میں 16239 (10.31 فیصد) طالب علموں نے اے ون گریڈ ،26486 (16.81فیصد) نے A گریڈ، 28630 (18.17فیصد) نے Bگریڈ، 21301 (13.52فیصد) نے Cگریڈ،5847 (3.71فیصد) نے Dگریڈ اور67 (0.04 فیصد) نے Eگریڈ حاصل کیا۔۔ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے میٹرک سائنس کے نتائج میں 3ہزار سے زائد امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے، امتحانی فارم کے ساتھ نامکمل نتائج دستاویزات جمع کرنے والے 2843اور امتحانات کے دوران نقل کرنے والے یا دیگر ذرائع استعمال کرنے پر 620امیدواروں کے نتائج روکے گئے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گذشتہ روز سکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال دوئم سائنس گروپ
کے نتائج کا اعلان کیا ۔ مختلف وجوہات پر مجموعی طور پر 3463امیدواروں کے نتائج روک لیے ہیں۔طلبہ کی جانب سے امتحانی فارم کے ساتھ اجازت نامہ یا رجسٹریشن سمیت دیگر دستاویزات کی عدم فراہمی کے باعث 2843امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے اِ ن امیدواروں کے نتائج مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی کے بعد نتائج کا اجراء کردیا جائے گا جبکہ انفیئرمینس کے کیسز میں ملوث 620طلبہ کے نتائج انفیئرمینس کی کمیٹی کے فیصلے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔دوسری جانب عثمان اسکول سسٹم کے طلبہ و طالبات نے امتحانات میں نمایاں نمبرزحاصل کرنے کی اپنی روایات برقرار رکھی۔نتائج کے مطابق عثمان اسکول سسٹم کے359 طلبہ و طالبات نے اے ون گریڈ،113اے گریڈ، 30بی گریڈحاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ