متحدہ دہشت گردوں سمیت 25 ملزمان گرفتار

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 25ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد وں‘منشیات فروش اور ڈکیت بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور گٹکا بھی برآمد ہوا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے لانڈھی اور رضویہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عاصم اور زاہد حسین جن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ رضویہ کے علاقے کے علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران رینجرز نے ملزم محمد نوید کو گرفتار کرلیا جو منشیات فروش بتایا جاتا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور گٹکا بھی برآمد ہوا ہے ۔ادھر سپرمارکیٹ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہو ئے ڈکیتی اور رہزنی کی وارادتوں میں ملوث 2 ملزمان راشد اور زاہد کو گرفتارکر لیا جن کے قبضے سے دو پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہو ئی ،ملزمان کا اسٹریٹ کرائم کی بیس وارداتیں کرنے کااعتراف کیا ہے ۔شریف آباد میں پولیس نے شہری سے لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم فیاض کو گرفتار گرفتار کر لیا،جس سے اسلحہ،چھینے گئے ہزاروں روپے،اور موبائل فون پولیس نے تحویل میں لے لیا،تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے دوران گشت 2 ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان محمّد فرمان ولد محمّد اسلم اور وسیم ولد محمّد سلیم کو گرفتار کر کے2 ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل نمبری KHA۔0436 بھی برآمد ہوئی ہے جب کے مذکورہ ملزمان نے مختلف تھانہ جات کی حدودمیں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔ سعودآباد پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کے بڑی مقدار میں چھالیہ تمباکو و دیگر اشیا برآمد کر کے ملزم محمد وسیم ولد محمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بلال کالونی کے قبرستا ن میں ایک کاروائی کے دوران منشیات فروش کامران کو گرفتارکرلیا ملزم کے قبضہ سے580 گرام چرس اور زر فرختگی رقم 700 روپے برآمد کرہو ئے جس کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کی جا رہی ہے۔تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا۔لانڈھی پولیس نے ملزمان58،نعمان، ندیم اور شہزاد کو جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتارکرلیا جب کے ایک ملزم شاہد ولد رحیم بخش جو کے فرار ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے ،لانڈھی پولیس نے منشیات فروش عاصم ولد ریاض کو گرفتارکر کے اس کے قبضے سے 10گرام چرس برآمدکر لی ۔لانڈھی پولیس نے 2ڈکیتوں شہزاد علی اور عمران کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اور ایک موبائل ،نقد رقم اور ایک پستول برآمدکرلی ۔گارڈن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہو ئے 4منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا،سپر مارکیٹ پولیس نے سی ایریا قبرستان کے قریب کریک ڈاؤن کرتے ہو ئے 4 جرائم پیشہ ڈکیت اور منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا ملزموں سے 3 پستول،2چوری شدہ موٹر سائیکلیں، متعدد موبائل فونز،پرس،نقدی اور ایک کلو چرس ملی،گرفتار ملزمان نے واٹر پمپ چورنگی سے لیکر تین ہٹی تک لوٹ مار کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ،ملزموں سے ملنے والی دونوں موٹر سائیکلیں لیاقت آباد سے چوری کی گئیں تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.