اسٹریٹ کرائم میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا، ممتاز سہتو

59

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتوایڈووکیٹ نے کراچی کے نئے پولیس چیف امیر احمد شیخ کی جانب سے شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف بھرپور کارروائی اور سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے احتساب کا فیصلہ کرنے والے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں پولیس ورینجرز سمیت اداروں کی کارکردگی اور قربانیوں کے نتیجے میں امن وامان کی بحالی، بھتا خوری اور دہشت گردوں کی کارروائیوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے مگر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،اس صورتحال نے شہریوں کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ گھروں کے باہر بیٹھے ہوئے لوگوں ،بازاروں میں خواتین سے موبائل وپرس کی چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، داد رسی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر شہری اسٹریٹ کرائم کی رپورٹ درج ہی نہیں کراتے کیوں کہ پولیس الٹامتاثرہ لوگوں کو ہی تنگ کرتی ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر پولیس اپنی ذمے داری صحیح طریقے سے ادا کرے تو کافی حد تک کرائم میں کنٹرول لایا جاسکتا ہے جبکہ محکمہ پولیس میں کرپشن کا خاتمہ اور سیاسی بھرتیوں کی بجائے میرٹ وقابلیت کو ترجیح دی جائے تو بہتری کی امید پیدا ہوسکتی ہے۔
،اساتذہ وطلبہ بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ