گستاخانہ خا کے شائع کر نیوالے عالمی امن کو تبا ہ کرناچاہتے ہیں‘تحریک لبیک

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے امیر علا مہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کراچی والوں نے عشق مصطفی ﷺکی بے مثال روایت کو قائم رکھ کر پاکستان میں حق کی تبدیلی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہیں،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے بنانے والے عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں امت مسلمہ ابھی مری نہیں زندہ ہے،تاریخ کے مجرموں نے تحریک پاکستان کی تاریخ کو مسخ کیا ہے تحریک لبیک پاکستان کے ووٹوں پر الیکشن کمیشن نے ڈاکا ڈال کر پاکستان میں کرپشن اور کمیشن کی سیاست کا ساتھ دیا ہے آج کراچی کے عوامی کمیشن نے ریفرنڈم کے ذریعے یہ فیصلہ سنادیا ہے الیکشن کمیشن قومی مجرم ہے،ضمنی اور بلدیاتی انتخابات اس الیکشن کمیشن کے ذریعے قوم کیلیے ناقابل قبول ہوں گے۔وہ اتوار کو تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سوک سینٹر گلشن اقبال سے مزار قائد تک الیکشن میں دھاندلی اور ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف نکالنے جانے والے احتجاجی مارچ کے اختتام پر مزار قائد کے قریب مارچ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کررہے تھے،جبکہ مارچ کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی نے ایک بڑے ٹریلے کے ذریعےْ کی۔ خادم حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان حلف اٹھاتے ہی ہالینڈ کی حکومت کو اسلامیان پاکستان کے جذبات سے آگاہ کریں ہالینڈ سے سفارتی تعلقات گستاخانہ خاکے بنانے والوں کو سزا دیے جانے تک منقطع کرنے کا جرات مندانہ ایمانی اعلان کریں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فوری اسلامیان پاکستان کے جذبات سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہالینڈ کی غنڈہ گردی کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.