میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کی تقریب بدنظمی کاشکار

42

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کی تقریب بدنظمی کا شکار رہی ۔ پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات سے بات چیت کرنے کا موقع فراہم نہیں کیاگیا ۔ انتظامی امور پر موجود ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ملازمین نے بھی پرنٹ میڈیا سے پوزیشن ہولڈرز کے تاثر لینے کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا تھا۔ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سعید الدین کے خطاب اور نتائج کے اعلان کے بعد فوٹو سیشن کرائے گئے اور فوری پوزیشن ہولڈرز کو الیکٹرانک ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرنے کے لیے باہر بھیج دیا گیا۔ ماضی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نتائج میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو پوزیشن ہولڈرز سے بات چیت اور پوزیشن حاصل کرنے پر اُن کے تاثر ات معلوم کرنے کے لیے الگ الگ انتظامات کرائے جاتے تھے مگر اس بار پوزیشن ہولڈرز سے بات چیت نہ کرانے کے علاوہ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بھی پرنٹ ذرائع ابلاغ سے بات کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.