اسلامی نظام کے نفاذہی میں تمام مسائل کاحل ہے‘سنی تحریک

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی وخودمختاری کے تحفظ کیلیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،پاکستان میں ایک ہی قانون تمام مسائل کا حل اور بحران سے نکال سکتا ہے ،وہ قانون نظام مصطفی ﷺ ہے ،آزادی کے 71سال بعد بھی ہم ترقی کی وہ منازل طے نہیں کرسکے جو کرنا چاہتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر شاہ میں پاکستان کے 71ویں جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کٹنگ وپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما شکیل چودھری ،علی بھائی اسٹیل والے ،محمد طیب قادری کارکنان ومعززین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کمزور کرنے کیلیے ملک دشمن قوتوں نے دہشتگردی کے ذریعے معیشت کو نقصان پہنچایا ،یہود ونصاریٰ نے فرقہ واریت کو فروغ دیکر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے اور پاکستان کو کمزور کرکے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے پاک فوج اور محب وطن عوام نے ناکام بنایا ہے ،آزادی عظیم نعمت ہے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہے مگر اس کے برعکس مغرب میں مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،کشمیر میں مسلمان بچوں ،جوانوں بوڑھوں اور خواتین کے ساتھ مظالم نے انسانیت کو بھی شرمادیا ہے ،بھارت نہیں چاہتا کہ خطے میں امن ہو اور کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارایت یعنی آزادی دی جائے ،پاکستان کے عوام کے دل کشمیری ماؤں ،بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر یوں کی اخلاقی ایمانی حمایت جاری رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ