محب وطن قوتیں اپنا جشن آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں،ارشد مرزا

29

کراچی ( پ ر ) محب وطن قومیں اپنے وطن کی آزادی کا جشن بڑی شان وشوکت سے مناتی ہیں،نوجوان وطن سے پیار اور محبت کااظہارپاکستان کی تعمیر اور ترقی کا عزم کرکے کریں ،یوم آزادی پر ملک کا ہر نوجوان اپنے پیارے وطن کی خاطرہرقربانی دینے کاعزم کرے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماارشدمرزانے اپنے دفترمرزاہاؤس میں آئے ہوئے نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان بڑی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعدملا،ہمیں اس آزادی کی قدرکرنی چاہیے،پاکستان کی تعمیروترقی اور سلامتی کے لیے نوجوان نسل کو چاہیے کہ فوری طورپر میدان عمل میں آجائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے تحریک پاکستان والاجذبہ بیدارکرنے کی ضرورت ہے،جذبۂ تعمیروطن ہی حب الوطنی کی عظیم مثال ہے، یہ جذبہ ملک کے ہر نوجوان میں جگانے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان زمانے کی خرافات سے بچتے ہوئے اپنے ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ جشن آزادی پر ہلاگلاکرنے کے بجائے تحریک پاکستان کے مقاصد کومدنظررکھتے ہوئے ایک نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ پوری قوم یکسوہوکر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے جدوجہد کرنے کا آغازکرے۔انہوں نے کہاکہ حقیقت یہی ہے کہ مقاصد پاکستان کو فراموش کردیاگیاہے اور قوم ایک فلاحی ریاست کے قیام سے کوسوں دورجاچکی ہے،جبکہ فلاحی ریاست کا قیام اسی صورت میں ممکن ہے جب پوری قوم تحریک پاکستان والے جذبے کے تحت جدوجہد کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.