الخدمت کے تحت یتیم بچوں کیلیے جشن آزادی کی تقریبات

33

کراچی (پ ر) الخدمت کے آرفن کیئرپروگرام کے تحت ضلع بن قاسم اورضلع وسطی کے رجسٹرڈ یتیم بچوں کیلیے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقرب منعقد کی گئی ۔تقریب میں بچوں کے سرپرستوں اورالخدمت آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران نے شرکت کی تقریب میں بچوں کے درمیان کوئز ،تقاریر اورملی نغمات کے مقابلے منعقد کیے گئے۔تقریب میں بچوں کو’’ محنت کی برکت ‘‘کے موضوع پر پریزینٹیشن دی گئی ۔یتیم بچوں کو قائداعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی ،بعدازاں ان سے اس ویڈیو سے متعلق سوالات کیے گئے جس کے انہوں نے جوابات دیئے ۔اس موقع پر بچوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے منیجر آرفن کیئر پروگرام مصعب بن خالد نے کہا کہ پاکستان اللہ کی نشانی ہے ۔قائداعظم محمد علی جناح ،ان کے ساتھیوں کی جدوجہد اورلاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے یہ ملک بنا ۔نئی نسل کو آئندہ اس کی باگ ڈورسنبھالنی ہے اس لیے آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے کہ آپ اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ،علم حاصل کر کے وطن کی خدمت کرنے کیلیے اپنے آپ کو تیارکریں ۔مصعب بن خالد نے کہا کہ الخدمت یتیم بچوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلیے پھرپور کردار ادا کررہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.