اغواء کاڈراما کرنے والا نوجوان ساتھی سمیت گرفتار

50

کراچی: (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کراچی میں گھر والوں سے پیسے بٹورنے کے لیے اغواء کاڈراما کرنے والے نوجوان کوساتھی سمیت حراست میں لے لیا۔احسن نے اہلخانہ سے 5 لاکھ روپے تاوان بھی وصول کرلیاتھا، کراچی میں نوجوان نے اپنے ہی گھر والوں سے رقم بٹورنے کیلئے انوکھی واردات کر ڈالی۔ 18 سالہ طالب علم احسن نے خود اغوا ہو کر اپنے ہی اہل خانہ سے 5 لاکھ تاوان کا مطالبہ کردیا۔اغوا ہونے کی خبر ملتے ہی گھر والوں نے گلشن اقبال تھانے میں پرچہ کٹوا دیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی اوراسکے دوست سمیت ملزمان کو پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق پلان کامیاب ہونے کے بعد رقم کا بٹوارا بھی ہونا تھا۔ مغوی احسن کے والدین کے مقدمہ درج کروانے کے بعد ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا جو خود مغوی احسن اور اسکے دوست حارث اور اسامہ کے خلاف درج کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ