لاڈلے کو آگے لانے کیلیے انتخابات کو تماشا بنایا گیا ‘شاہی سید

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے جبر کا رخ ہمیشہ ہماری طرف رہا ہے،ملک کے کرتا دھرتاؤں نے ابھی تک ہوش کے ناخن نہیں لیے،غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو کچلنے کی روش آج بھی جاری ہے،لاڈلے کو آگے لانے کے لیے انتخابات کو تماشہ بنایاگیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے باچا خان مرکز میں سانحہ بابڑہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری،مرکزی رہنماء امیر نواب خان،اورنگزیب بونیری،آصف خان سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ شاہی سید نے کہاکہ سانحہ بابڑہ پختون دھرتی کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے،بابڑہ پختون خطے کا کربلا ہے،بابڑہ کا یہ سبق ہے کہ ظالم ہارگیا اور مظلوم جیت گیا،عجیب انتخابات ہوئے کہ جیتنے والوں کو بھی اپنی جیت کا یقین نہیں آرہا ہے۔لاڈلے کو نوازنے کا سلسلہ الیکشن کے انعقاد کے بعد بھی جاری ہے،سوال پوچھتا ہوں کہ ہمیں کب تک مختلف انداز سے دیوار سے لگایا جاتا رہے گا۔شاہی سیدنے کہاکہ ہمیں اپنی عوام سے دور رکھنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے گئے،ہمارا حوصلہ چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ