شہر میں چھوٹی کی گئی چورنگیوں پر حادثات ہو رہے ہیں ،انتخاب عالم

26

کراچی (پ ر) ہیو من رائٹس نیٹ ورک کراچی چیپٹرکے صدرانتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ شہر میں چھوٹی کی گئی چورنگیوں پر حادثات رونما ہو رہے ہیں،ان پر فوری سگنلز نصب کیے جائیں ۔شہرمیں اندورنی علاقوں میں واقع چورنگیوں کوچھو ٹاکیا جانا مستحسن عمل ہے ،مگر ان چورنگیوں پر سگنلز کی فوری تنصیب کی جائے ،ان چورنگیوں پر رات کے اوقات میں حادثات رونما ہوتے ہیں ،جس کی روک تھام کیلیے اقدامات بہت ضروری ہیں ،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ طاہر ولاچورنگی اور گلبرگ چورنگی سمیت شہر کی دیگر چورنگیوں کو چھوٹا کیا گیا ہے ،مگر وہاں ٹریفک کو کنٹرول میں رکھنے اورٹریفک جام اورسے بچنے کیلیے ٹریفک سگنلز نہیں ہیں ،ان چورنگیوں پر سگنلز کی تنصیب نہایت ضروری ہے۔انتخاب سوری نے مطالبہ کیا کہ شہر میں موجود تمام چھوٹی چورنگیوں پر ٹریفک سگنلز نصب کیے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.