پنجاب کالونی کے14سالہ احسن ندیم کی موت معما بن گئی

46

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پنجاب کالونی کے14سالہ احسن ندیم کی موت معما بن گئی، والدہ کے مطابق احسن 7 اگست کو گھر سے چپس لینے نکلا تھا اور واپس نہیں آیا، 8 اگست کواحسن کے زخمی ہونیکی اطلاع جناح اسپتال سے ملی،3 روززیرعلاج رہنے کے بعد 10 اگست کواحسن دم توڑگیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ احسن کی موت روڈ حادثہ نہیں بلکہ سر پر بھاری چیز لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ احسن کی موت حادثہ کے سبب نہیں ہوئی اس کو اغواء کر کے قتل کیاگیاہے جس کاپولیس مقدمہ درج کرنے کوتیارنہیں ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ