پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر پر آج اورکل پروگرام ہوگا

40

کراچی (پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے 13 اور 14 اگست کو 8 بجے سے رات گئے تک عوام الناس کے لیے تھری ڈی ڈیجیٹل لائیٹ شو کے منفرد مظاہرے کا اہتمام کیا ہے۔لائٹ شو اپنی نوعیت کا بہترین شو ہوگا جس کا انعقاد اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے، جو دیکھنے والوں کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز ثابت ہوگا۔یہ لائٹ شو 13 اور 14 اگست کو شام کے اوقات میں پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز کی عمارت پر انہیں اوقات پر دوبارہ بھی پیش کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ