ایم ایم آئی ایچ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر رنگارنگ تقریب

24

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں واقع صفورا گوٹھ کے قریب میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال (ایم ایم آئی ایچ) کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رضوان اعظمی، عبدالحکیم بلوچ، ڈاکٹر شعیب صدیقی، محمد یاسین اور دیگر نے قومی پرچم لہرا کر کیا جب کہ مقامی اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے صوبوں کے روایتی ملبوسات پہن کر ملی نغمات گنگنائے اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ تقریب میں ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے حوالے سے بھی ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس سے ڈاکٹر شعیب صدیقی، ڈاکٹر رضوان اعظمی اور دیگر نے اس بیماری سے بچاؤ اور اس کے علاج پر روشنی ڈالی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.