آج یکم ذوالحجہ ہے عید الاضحی22اگست کو ہوگی

170

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کہا ہے کہ ہنگو( ٹل خیبر پختونخوا) اور لسبیلہ میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ،دیگر مختلف علاقوں سے بھی چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ آج بروز پیر13اگست کو یکم ذوالحجہ1439ھ ہوگی اور عید الاضحی22اگست 2018 ء کو ہوگی۔ اتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت دفتر محکمہ موسمیات (میٹ پکمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوا،زونل کمیٹیوں کے اجلاس اْن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر ہوئے۔ اجلاس میں قاری محمد حنیف جالندھری ،مولاناسید عبدالخبیر آزاد، مولاناحافظ عبیداللہ پنہوار، مولانا محمد یاسین ظفر،مولانا ڈاکٹر عبدالرشید الازہری و دیگر علما کرام شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر اسپیس سائنس (سپارکو)غلام مرتضیٰ فنی معاونت کے لئے اجلاس میں شریک ہوئے۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید نے اجلاس کے انعقاد کے لیے تمام سہولتیں فراہم کیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ