بھارتی وزیراعظم کی عمران خان  کو مبارکباد، تعاون کا عندیہ

121

نئی دہلی (آ ئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان خطے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لیے کام کریں گے، خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنا ہماریترجیحی پالیسی ہے جس پر عمل پیرا ہیں،اتوار کوبھارتی نیوزچینل کو انٹرویو میں نریندرمودی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو دہشت گردی سے پاک، محفوظ، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے کام کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ