۔100دن کے منصوبے سے بھی یو ٹرن نکلیں گے، مولا بخش چانڈیو

25

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ عمران خان نے حکومت ملنے سے پہلے ہی نجکاری کے لیے قومی اداروں پر نظریں گاڑ دی ہیں،عمران کے 100 دن کے منصوبے سے یو ٹرن نکلیں گے،جو کہتے تھے قرضہ نہیں لیں گے اب کہتے ہیں آئی ایم ایف کے قرضے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،جو کسر نواز شریف اور اسحاق ڈار نے چھوڑی تھی وہ عمران خان اور اسد عمر پوری کریں گے،عمران نے پرویز الٰہی کو ڈاکو کہا اب اسے اسپیکر پنجاب اسمبلی بنا
رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ پی آئی اے ہو یا پاکستان اسٹیل،پی پی اور قوم کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی۔ہمیں پتا ہے کہ عمران خان اور وزیرخزانہ کن کے نمائندے ہیں۔مقبول نعرے اور 100 دن کا پلان صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے تھا۔کیسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ قوم سے کے گئے سو دن کے پلان کے وعدے پر اب عمل نہیں ہو سکے گا۔کہا ایم کیو ایم قاتل ہے، پھر اب کہتے ہیں ایم کیو ایم ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ