ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی  سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی‘کئی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ باقی غیر حاضر تھے۔ جس پرعدالت نے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کہاں ہیں؟ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ کچھ ملزمان کی
طبیعت ناساز ہے جن کا میڈیکل جمع کرا دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مقدمے کے تمام ملزمان کی حاضری کو اگلی سماعت پر یقینی بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ