کیپٹن صفدر کی میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں ‘میڈیکل بورڈ

57

اسلام آباد(صباح نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی تمام رپورٹس کو5 رکنی میڈیکل بورڈ نے نارمل قرار دے دیا ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کے لیبارٹری ٹیسٹوں پر مشتمل تمام تشخیصی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈاکٹرز نے آپریشن کو آخری آپشن کے طور پر رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کیپٹن صفدر کی شوگر نارمل ہے جبکہ کولیسٹرول اور ٹرائیگلائیسرایڈ میں معمولی اضافہ موجود ہے، ان کا تفصیلی میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا ہے اور میڈیکل بورڈ کے تمام ڈاکٹرزکیپٹن صفدر
کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کیپٹن صفدر کا 17 ماہ قبل منی گیسٹرک ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں پیچیدگیوں کا سامنا ہے تاہم خون کے نمونوں کی تشخیص کے بعد کوئی خرابی نہیں پائی گئی، انہیں مزید 2 روز اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.