این آر او کے تحت غبن کی رقم ریکو ر کرنے کا اختیار نہیں،وزارت قانون 

34

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ میں این آر او کیس میں وزارت قانون کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ غبن کی رقم ریکور کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ رولز آف بزنس کے تحت احتساب کا مینڈیٹ نہیں، کرپشن،بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کارروائی نیب کا اختیار ہے۔ وزارت قانون کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ نیب این آر او قانون کی تخلیق سے خزانے کو پہنچے نقصان کی ریکوری کے فیصلوں میں آزاد ہے۔ آٹھ مئی دو ہزار آٹھ کو سوئس حکام کو آصف زرداری کے مقدمات سے دستبرداری کا خط سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نے لکھا، ملک قیوم کا خط واپس لینے کے لیے سوئس حکام
کو 5 نومبر 2012 کو خط لکھا، 5 نومبر کا خط عدالت عظمیٰ کے حکم پر لکھا گیا۔ وزارت قانون کے مطابق سوئس حکام نے فروری 2013 میں سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے سے معذرت کر لی ہے۔ سوئس حکام کے مطابق آصف زرداری کیخلاف مقدمات سوئس عدلیہ کے فیصلہ کے نتیجہ میں باضابطہ طور پر بند ہو چکے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.