وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری سنیل گواسکر کی شرکت سے معذرت 

54

نئی دہلی(آن لائن) سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے عمران خان کو فون کیا ہے اور حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کی ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق سنیل گواسکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے
بتایا کہ انہوں نے ٹیلی فون پر عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی‘تاہم اپنی مصروفیات کے باعث پاکستان جانے سے معذوری ظاہر کر لی ہے‘مجھے 18اگست کو بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران وہاں موجود ہونا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ