انتقامی کارروائیاں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمے کی درخواست

31

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف مبینہ طور پر جانب دارانہ اقدامات اٹھانے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور نگراں وزیر داخلہ کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر تمام فریقین کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف مجاہد نے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کی اور دونوں فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت میں بحث کے لیے طلب کرلیا۔ رانا مشہود نے درخواست میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی پنجاب ن لیگ کے کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف عمل رہے ہیں اور
ن لیگ کے کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے حسن عسکری پر الزام عاید کیا کہ انہوں نے ن لیگ کی انتخابی مہم کو متاثر کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ اور نگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید نے 13 جولائی کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے ہونے والی ریلی کو منتشر کروایا۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے خلاف تھانہ شیرا کورٹ میں درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اس لیے عدالت نگراں وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.