محکمہ داخلہ پنجاب نے یوسف گیلانی سے تمام سیکورٹی واپس لے لی

37

لاہور‘ نوشہرہ (آن لائن‘ صباح نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے تمام سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے، اس سلسلے میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ جیسے منصب پر فائزہ رہ چکے ہیں، انہیں سیکورٹی فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمے داری ہے لیکن محکمہ داخلہ پنجاب نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ملتان اور لاہور میں واقع ان کے گھروں کے ساتھ ساتھ چلنے والی سیکورٹی کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمے دار صوبائی نگران حکومت ہو گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی جان کو شدید خطرہ ہے۔قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا)نے میاں افتخار کی زندگی کو لاحق خطرے سے آگاہ کردیا۔نیکٹا کے مطابق میاں افتخارکو مارنے کے لیے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کامران عرف عارف کی سرپرستی میں پلان آف ڈیتھ قائم کیا گیا۔ دہشت گردی کے لیے ٹی ٹی پی کے کارندے کو افغانستان کے شہر کنڈ سے بارڈر کراس کرکے 2،3 دنوں میں حدف تک لایا جا ئے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق میاں افتخار کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ