نئے پاکستان کا آغازاظہاررائے کا گلا گھونٹنے سے ہورہا ہے، مجلس عمل 

59

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) متحدہ مجلس عمل سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ سنسر شپ کے نام پر اظہار رائے کی آزادی پر قدغن افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کنٹرولڈ جمہوریت کی طرح کنٹرولڈمیڈیا کا خواب دیکھنے والے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو کوسوں دور لے جانا چاہتے ہیں۔ نئے پاکستان کا آغاز ہی اخبارات کی بندش اور سنسر شپ کے نام پر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹنے سے ہورہا ہے تو پھر آگے کیا صورتحال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں
جمہوریت کے فروغ، قانون کی بالادستی اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ اور حق و سچ کا علم بلند کرنے والی صحافی برادری کے ساتھ ہیں۔ ایم ایم کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت سنسر شپ کے نام پر میڈیا کو ڈکٹیٹ کرنا بند کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ