ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے ‘ہیڈ کوچ

30

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمیز نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ ہم قلیل وقت میں خامیاں دور نہیں کرسکتے، ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنلز تک رسائی پانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ جبکہ قومی ہاکی کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ قومی کیمپ میں بھرپور تیاری کی ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے، گیمز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پرقومی ہاکی کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ قومی کیمپ میں بھرپور تیاری کی ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے، گیمز میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے، روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صدر ہاکی فیڈریشن خالد سجاد کھوکھر اور ہیڈ کوچ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپورپریکٹس کر رکھی ہے اور امید ہے ایشین گیمز میں قومی ٹیم بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قوم کے دل جیتے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تمام ترکوشش ہوگی کہ روایتی حریف کے خلاف میچ میں بھرپور کارکردگی کامظاہرہ کریں اور اسے شکست دیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ