جشن آزادی فٹسال ‘ٹنڈوآدم اورفرینڈز کلب سیمی فائنل میں

32

ٹنڈوجام (جسارت نیوز) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فسٹال کورٹ میں جاری آل سندھ جشن آزادی فٹسال چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ فٹسال کلب ٹنڈوآدم اور فرینڈز فٹسال کلب ٹنڈوجام کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ذرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے تعاون سے جاری آل سندھ جشن آزادی فٹسال چیمپئن شپ کا کوراٹر فائنل ذیل پاک یونائٹیڈ حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ فٹسال کلب ٹنڈوآدم کے مابین کھیلا گیا ۔مقررہ وقت پر برابر رہنے کے بعدمیچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیاگیا۔ پینلٹی کک پر ڈسٹرکٹ فٹسال کلب ٹنڈوآدم کی ٹیم نے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔دوسرا کواٹر فائنل فرینڈز فٹسال کلب ٹنڈوجام اور خان اسپورٹس کلب حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت پر برابر رہا۔ پینلٹی کک پر فرینڈز فٹسال کلب ٹنڈوجام کی ٹیم نے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سندھ ایگریکلچر ریسرچ نور محمد بلوچ سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن اطہر علی خانزادہ سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹ سے طلباء کی ذہنی وجسمانی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.