مولانا محمد رفیق الحسینی فٹبال کپ ‘فائنل لائن اپ مکمل

42

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)گلشن اتحاد فٹبال کلب کورنگی سو کوارٹرز کے زیراہتمام آل کراچی مولانا محمد رفیق الحسینی انوی ٹیشن کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ایسٹ چیمپئن اعظم اسپورٹس نے ملیر نیشنل کو2-0 سے اور میزبان سائیڈ گلشن اتحاد فٹبال کلب کورنگی نے برما محمدن کو ایک سخت معرکہ کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل آج اعظم اسپورٹس اور گلشن اتحاد کے درمیان شام چار بجے کھیلا جائے گا۔گلشن اتحاد فٹبال گراؤنڈ سو کوارٹرز میں میں تماشائیوں سے بھر ہوئے میدان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ اسیٹ کی چیمپئن ٹیم اعظم اسپورٹس نے اپنے عمدہ کھیل سے حریف ملیر نیشنل کو2-0 سے قابو کرکے فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا۔دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ اعظم اسپورٹس نے17 ویں منٹ میں اسٹرائیکر نعیم جمالی نے گول کی بدولت میں میچ میں1-0 کی برتری حاصل کی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد ملیر نیشنل نے گول اتارنے کی کوشش کی لیکن اس کو کامیابی نہیں مل سکی۔ ہاف ٹائم میں اعظم اسپورٹس کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی اعظم اسپورٹس نے عمدہ کھیل سے شائقین فٹبال سے زبردست داد وصول کی۔ کھیل کے 48ویں منٹ میں اعظم اسپورٹس کی طرف سے مبین نے گول داغ کراپنی ٹیم کی میچ میں برتری کو 2-0سے دگنا کردیا۔ دوگول کے خسارے میں جانے کے بعد ملیر نیشنل کی ٹیم گول برابر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ