رافیل نڈال اور کیرن راجرز کپ ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

29

مونٹریال (جسارت نیوز) رافیل نڈال اور کیرن خچانووف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں اسٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشین کھلاڑی مرین کلچ کو 2-6، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں روسی کھلاڑی کیرن خچانووف نے ہالینڈ کے روبن ہاس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.