جشن آزادی ہاکی لیگ کا آغاز

31

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی انویٹیشن ہاکی لیگ 2018کا آغاز کسٹم ہاکی گراؤنڈ میں ہوا.افتتاحی میچ میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سیدصلاح الدین مہمان خصوصی تھے انہوں نے میچ کا آغاز ہٹ مار کر کیا. مذکورہ لیگ کے پول اے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کیڈی اے کے درمیان میچ ہواجس میں کے ڈی اے نے کے ڈبلیو اینڈ ایس ڈبلیو کو 0۔4 سے ہرادیا.کے ڈے ای کی جانب سے ازلان خان نے 9ویں,35ویں اور 39ویں منٹ میں 3گول اسکور کئے جبکہ چوتھا گول 30ویں منٹ میں حنین خالد نے کیا. جبکہ پول بی میں کسٹم اور پولیس بوائز کے درمیان ہونے والا میچ جو کہ کسٹم نے جیت لیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.