کیریبین پریمیئر لیگ، آندرے رسل کی شاندار ہیٹ ٹرک اور طوفانی سنچری

416
پورٹ آف اسپین: جمیکا تلاواز کے بلے باز اینڈررسل سنچری بنانے کے بعد داد وصول کرتے ہوئے
پورٹ آف اسپین: جمیکا تلاواز کے بلے باز اینڈررسل سنچری بنانے کے بعد داد وصول کرتے ہوئے

پورٹ آف اسپین(جسارت نیوز)کیریبین پریمیئر لیگ میں آندرے رسل کی شاندار ہیٹ ٹر ک اور طوفانی سنچری کی بدولت جمیکا تلاواز نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 224 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 41 کے اسکور پر ابتدائی 5 وکٹیں گرنے کے بعد رسل ڈٹ گئے، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 40 گیندوں پر سنچری بنا کر سی پی ایل تاریخ کی تیز تری سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے 49 گیندوں پر 13 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حریف ٹیم کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے، کولن منرو 61، برینڈن میک کولم 56 کرس لین 46 ڈیرن براوو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ