نیا ناظم آباد جشن آزادی فٹبال ‘جاوید عرب فٹبال اکیڈمی فائنل میں

76
نیاناظم آباد فٹبال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی فاتح ٹیم کے کپتان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
نیاناظم آباد فٹبال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی فاتح ٹیم کے کپتان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سینٹرل کے زیراہتمام نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں فرسٹ نیا ناظم آباد جشن آزادی انٹراکیڈمی انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹرافی کی جنگ آج لیاری کی جاوید عرب فٹبال اکیڈمی کا ٹکراؤ میزبان سائیڈ ہوم ٹیم نیا ناظم آباد فٹبال اکیڈمی کے درمیان شام چار بجے ہوگا۔ فائنل میں مہمان خصوصی عارف حبیب گروپ کے سی ای او عارف حبیب ہونگے جو انعامات تقسیم کریں گے، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جاوید عرب فٹبال اکیڈمی نے خالق ڈا ڈا فٹبال اکیڈمی لیاری کو3-1 سے ہراکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کی جانب سے شمس نے دو گل بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں فرسٹ نیا ناظم آباد جشن آزادی انٹراکیڈمی انڈر 16فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں لیاری کی دونوں اکیڈمی جاوید عرب فٹبال اکیڈمی اور خالق ڈا ڈا فٹبال کیڈمی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، جس میں پہلے سبقت حاصل کرنے والی خالق ڈا ڈا اکیڈمی سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن جلد بازی کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ہاف ٹائم سے قبل کھیل کے 30ویں منٹ میں خالق ڈا ڈا فٹبال اکیڈمی کی جانب سے حبیب اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہلے1-0 برتری دلوادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد جاوید عرب اکیڈمی نے خالق ڈا ڈا اکیڈمی نے گول پر جوابی حملے کئے لیکن گول اسکور نہ کیا جاسکا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ