انٹرریجن انڈر19ون ڈے کپ‘لاڑکانہ ٹیم 53رنزپرڈھیر

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر ریجن انڈر19ون ڈے کپ میں کراچی بلوز نے لاڑکانہ کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 53رنز کا ہدف محض 2وکٹوں کے نقصان پر9ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاڑکانہ ریجن نے تمام وکٹوں کے نقصان پر53رنز بناکر پویلین رخصت ہوگئی۔ اس کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ شرف الدین 20رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کراچی بلوز نے ہدف محض 2وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ انس الیاس 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ گروپ اے میں فیصل آباد نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی جواس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔ فاٹا ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر156رنز بنائے۔ جواب میں فیصل آبادریجن 146رنز پر ہمت ہار گئی۔ دوسرے میچ میں راولپنڈی ریجن نے کراچی وائٹس کو 6وکٹوں سے شکست دی۔ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141رنز بنائے جواب میں راولپنڈی نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آزاد کشمیر اور ڈیرہ مراد جمالی کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیاگیا۔ چوتھے میچ میں کوئٹہ ریجن تمام وکٹوں کے نقصان پر81رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد ریجن نے ہدف 13ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔گروپ اے میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر216رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بہاولپور نے 59رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ حیدرآباد ریجن نے ملتان ریجن کو 105رنزسے ہرادیا۔ چوتھے اورآخری میچ میں ایبٹ آباد نے سیالکوٹ ریجن کو 64رنزسے شکست سے دوچار کیا۔ ایبٹ آباد ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47ویں اوور میں تمام وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنائے۔ اعظم فاروق سنچری بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں سیالکوٹ ریجن 33ویں اوور میں 143رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ فرخ وقاص 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ