جوکووچ اور اینڈرسن ناکام، جان پیئرز اور کونٹی نین راجرز کپ ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

27

مونٹریال (جسارت نیوز) جان پیئرز اور ہنری کونٹی نین نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، پیئرز اور ہنری نے کوارٹر فائنل میں ثام قیوری اور راجیو رام پر مشتمل امریکن جوڑی کو شکست دی۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی جان پیئرز اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹی نین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ثام قیوری اور راجیو رام کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ اور ان کے جنوبی افریقن جوڑی دار کیون اینڈرسن کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ