گزشتہ تین سال سے ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جارہا، شکیل احمد سومرو

17

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ضلع دادو کے تعلقہ جوہی کے علاقے احمد خان مدہوش میں بجلی کے ٹرانسفارمر نہ لگانے اور ایک جیا لے کی جانب سے ٹرانسفارمر کی مد میں ملنے والی رقم ہڑ پ کرنے کے خلاف رہا ئشیو ں نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے شکیل احمد سومر و ،خلیل سومر و اور قربا ن رستما نی سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا ،اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ ہما رے علا قہ کے لیے بجلی کا ٹر انسفارمر گزشتہ تین سال سے منظور ہے لیکن علا قہ کے منتخب نمائندے اور واپڈ ا افسران کی نااہلی کے سبب اب تک ٹر انسفارمر نہیں لگ سکا ہے جس کے سبب سخت گر می کے موسم میں علا قہ مکین اذیت سے دوچار ہیں ،انہوں نے بتا یا کہ حا لیہ ہو نے والے الیکشن مہم کے دوران پیپلز پا رٹی کے رہنما ء رفیق جما لی نے ٹرانسفارمر لگا نے کے لیے 25ہز ار روپے کی رقم پیپلز پارٹی کے ایک جیا لے صمد سومرو نے یہ رقم ہڑپ کر لی ہے جس کی وجہ سے علا قہ مکین ٹر انسفارمر سے محر وم ہیں ،انہوں نے پیپلز پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت سے اپیل کی کہ احمد خا ن مدہو ش گلی کے لیے منظو ر ہو نے والی 100کلو واٹ کا ٹر انسفارمر فوری طو ر پر لگا یا جا ئے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.