وطن کے شہیدوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے، ڈاکٹر ڈینئل

45

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) مسیحی رہنما ڈاکٹر ڈینئل فیاض نے کہاہے کہ 14اگست یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے، ہمیں جشن منانے کے ساتھ کچھ کر کے بھی دکھانا ہے، ہمیں بانی پاکستان اپنے قائد کی خوبیوں کو اپنی ذات کا حصہ بنانا چاہیے، ہمیں وطن کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے شہیدوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر رتھ فاء کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 اگست کو قائد اعظم نے جو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کیا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے، بانی پاکستان نے پاکستان میں رہنے والے ہر شہری کو ایک جیسے درجہ کی بات کی تھی، اس لیے 11 اگست اور 14 اگست یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں جشن کے ساتھ ساتھ کچھ مزید کر دکھانا ہے۔ ضروری ہے ہمیں بانی پاکستان کی خوبیوں کو اپنی زات کا حصہ بناناچاہیے ،انہوں نے بچوں اور جوانوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اور تاریخ سے واقف ہو ں تاکہ نفرتو ں کے بجا ئے محبت بانٹیں ،انہوں نے کہا کہ قائد نے ہمیشہ وقت کی پابندی کی اور قانون کو نہیں توڑا اگر ہم انکے احکامات پر عمل کریں تو ہم ایک عظیم قوم بن سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ