حیدر آباد، باقر آباد کے رہائشی کی گمشدگی کیخلاف ورثا کا پانچویں روز بھی احتجاج

33

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) شہداد پور کے علاقے باقر آباد کے رہائشی عاشق علی پتو کی گمشدگی کیخلاف ورثا کی جانب سے پانچویں روز بھی پریس کلب پر احتجاج جاری رکھا۔ اس موقع پر پر سرار طور پر لاپتا ہونے والے عاشق علی پتو کے والد منٹھار علی پتو نے بتا یا کہ میر ا بیٹاعاشق علی اپنی بیو ی نسیم سیلرو کے ساتھ عید الفطر کے موقع پر اپنے سسر ال گیا تھا اور اُس دن سے میرا بیٹا عاشق لاپتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے عاشق علی کو بازیاب کرا کر انصاف فراہم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ