نادہندہ صارفین کے کنکشن روزانہ کی بنیاد پر چیک کیے جائیں، حیسکو چیف

44

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو نے تمام چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئن، ایس ڈی اوز کو ہدایات دی ہیں کہ حیسکو کے نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشنوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور صرف اور صرف بجلی کے بلوں کی ادائیگی والے صارفین کو بجلی فراہم کی جائے، بصورت دیگر انہیں آسان اقساط کرکے بجلی دی جائے تاکہ وقت پر بجلی کے بل جمع کروائیں، بصورت دیگر واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کنکشن بلا تفریق منقطع کیے جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف جنگی بنیادوں پر کارروائی کی جائے اور بجلی چوروں کیخلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے اور متعلقہ تھانے میں بجلی چوری کی FIR بھی درج کرائی جائیں۔ اس کے علاوہ حیسکو چیف نے عوام، صارفین سے اپیل کی ہے کہ اپنے ذمے حیسکو کے واجبات جلد از جلد ادا کریں، بصورت دیگر بلا تفریق بجلی کے کنکشن منقطع کیے جائیں گے۔ واجبات کی ادائیگی ہی کنکشن کی بحالی ہے۔ غیر قانونی کنڈے ہٹانے میں اپنی مدد آپ کے تحت کنڈا مافیا کیخلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے جو بجلی خرید کر اپنے صارفین کو فراہم کرتا ہے، جس کے وفاقی، صوبائی اور نجی صارفین پر 61 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ کے واجبات ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ