حیدر آباد، انتخابی ڈیوٹی کا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف اساتذہ کا احتجاج

26

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پ ٹ الف) حیدر آباد کی جانب سے عام انتخابات 2018ء کے دوران پولنگ کے روز اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے تین پر ائمری اساتذہ کے ورثا نے مالی امداد نہ ملنے جبکہ دیگر اساتذ ہ نے الیکشن ڈ یو ٹی کا معاوضہ نہ ملنے کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا اس موقع پر پ ٹ الف کے مرکزی رہنما امجدسمو ں ،سٹی کے صدر میر معشو ق،منیر احمد پیر زادہ اور آپا شہزادی بلو چ سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عام انتخا با ت 2018ء کی پولنگ کے روز ڈ یو ٹی سے واپس آنے والے اساتذ ہ سجن جمالی، نذیر احمد جمالی اور وزیر احمد جمالی ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔ شہید ہو نے والے تینوں اساتذہ کے لواحقین کی کسی بھی سرکاری افسر یا منتخب نمائندے نے کوئی مدد نہیں کی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان،حکومت سندھ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ قومی فر ض کی ادائیگی کے دوران شہید ہو نے والے اساتذ ہ کے ورثاء کی مالی مدد کرکے انکی اولاد کو فوری طو ر پر نوکریاں دی جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.